فچ نے موجودہ حکومت 18ماہ قائم رہنے کی پیشگوئی کردی

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے موجودہ حکومت صرف 18ماہ تک قائم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی،اگر موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔
پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی،جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی،پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں،بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔
عوام کی ترقی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اعظم
معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کی پیشگوئی کردی۔
فچ کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے،رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے،حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں،حکومت پاکستان مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں،پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے۔پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔
