عالمی مارکیٹ کے اثرات،پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2936ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 8ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 64ہزار 60روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہاتھا
پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔
مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

Back to top button