مصر: سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح جاں بحق

مصر کےساحلی شہرغردقہ کےقریب بحیرہ احمر میں سیاحتی آبدوز کے ڈوبنے سے 6 غیر ملکی سیاح جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نےمصری سرکاری میڈیا کا حولہ دیتےہوئےکہا ہے کہ حادثے میں 29 دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصرمیں روسی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ آبدوز میں موجود تمام مسافر روسی شہری تھے۔ سفارت خانے کےمطابق آبدوز میں کل 45 افراد سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔
اسرائیلی فوج کاڈرون حملہ،حماس ترجمان سمیت13فلسطینی شہید
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا، حکام حادثےکی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ غردقہ شہر قاہرہ سے تقریباً 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور یہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔