عمران خان کے وکیل فیصل چودھری2گھنٹےزیرحراست رہنےکےبعدرہا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو 2گھنٹے حراست میں رکھنےکےبعد رہا کردیاگیا۔

رہائی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئےآئے تھے، ہم 4 وکلا تھے، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، واپسی پر اڈیالہ جیل کےدروازے پر پولیس اہلکاروں نے چوکی بلایا۔

اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا فیصل چودھری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل چوکی منتقل کردیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سےروکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سےتلخ کلامی ہوئی اور انہوں نےگالیاں بھی دیں۔

Back to top button