وزیراعلی پنجاب نے عید پر بہترین انتظامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے بھر میں عید الاضحیٰ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے عید الاضحیٰ پر عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا، مریم نواز نے کہا کہ میں دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کےلیے مختص کریں، اسپتالوں اور اسکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کریں، بلڈنگ، بجلی وائرنگ اور دیگر امور کے بارے میں رپورٹ لی جائے۔
عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں عید کی طرح مانیٹرنگ کےلیے مستقل کنڑول روم ہونے چاہییں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے انچارج سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا اور معاون خصوصی ذیشان ملک کو بھی شاباش دی۔