کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کا ڈی آئی خان کے 2 تھانوں پر حملہ،3 اہلکار شہید
ترجمان نے مزید بتایا کہ جھڑپ کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
