ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 34ویں میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرفو 45 اور کپتان محمد وسیم 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 3، اینرچ نورکیا نے 2 اور جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت سے کرکٹ کے عالمی ایونٹس کی میزبانی واپس لیکر کسی دوسرے ملک کو دیئے جانے کا امکان
جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے صرف 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیوالڈ بریوس 36، رائن ریکلٹن 30 اور کپتان ایڈن مارکرام 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی، محمد جواد اللہ، محمد عرفان اور محمد فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
