ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کیس ،چیف جسٹس کا سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرت کااظہار

سپریم کورٹ میں ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حیرت کااظہار کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005کا سیکشن 3اے درست قرار دیا تھا ۔2013میں سندھ ہائیکورٹ نے اسی نوٹیفکیشن کو غیرآئینی قرار دیا؟ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسے کالعدم قرار دے سکتی ہے ؟سندھ ہائیکورٹ نے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی نظر انداز کردیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کاایڈووکیٹ خالد جاوید سے مکالمہ ہوا ۔
چیف جسٹس نے کہا آپ بار بار ایڈووکیٹ فروغ نسیم کی بات کیوں کررہے ہیں؟ایڈووکیٹ فروغ نسیم کی جانب سے التواکی درخواست دائر کی گئی،فروغ التوا درخواست میں کہتے ہیں بیمار ہوں،ڈیڑھ ماہ بعد سماعت کیجائے۔یہ انتہائی نامعقول درخواست ہے،یہ ایک سینئر وکیل کارویہ ہے۔
