توہین الیکشن کمیشن کیس ،محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

توہین الیکشن کمیشن  کیس،عمران خان،فواد چودھری کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا۔محفوظ فیصلہ سنادیاگیا۔

 الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان اور فواد چودھری  کیخلاف   توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس  کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی منظوری دیدی۔

 الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لا صائمہ جنجوعہ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 13دسمبر کواڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوگی۔

Back to top button