ایران ہمیشہ مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران ہمیشہ مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم عدم اعتماد، ناکا بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان کا امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا آپ کی مسلسل منافقانہ بیان بازی،دعوؤں اور عمل کے درمیان تضادات کو دیکھ رہی ہے جب کہ ایران نے ہمیشہ مکالمے اور معاہدے کا خیر مقدم کیا اور اب بھی کرتا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ حقیقی مذاکرات میں بنیادی رکاوٹیں وعدوں کی خلاف ورزی،ناکا بندی اور دھمکیاں ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہوسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر کےلیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی: ترجمان وائٹ ہاؤس
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابل قبول ہے جب سمندری ناکا بندی نہ ہو،مکمل جنگ بندی اسی صورت میں معنی رکھتی ہے۔
