ایران کاناکہ بندی کے باوجود34آئل ٹینکرآبنائےہرمزسےنکلنےکادعویٰ

ایران کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ آبنائے ہرمز کی کامیاب ناکا بندی کے امریکی دعوے کے باوجودکم از کم 34 آئل ٹینکر ہرمز کو عبور کرچکے ہیں۔
معروف امریکی مالیاتی جریدے نے تصدیق کی ہے کہ اِن میں سے کم از کم 6 بحری جہاز 10.7 ملین بیرل ایرانی خام تیل لے جا رہے تھے، اس سے ایران کے لیے تقریباً 910 ملین ڈالر کی آمدنی بنتی ہے۔
دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکا بندی کے بعد سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ بحری تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کا مقصد ایرانی حکومت کی بنیادی آمدنی کو ہدف بنانا ہے، کوئی بھی ایران سے خفیہ تجارت میں ملوث پایا گیا تو امریکی پابندیاں عائد ہوں گی۔
