الیکشن کمیشن کاضمنی الیکشن میں رینجرزتعینات کرنےکافیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی موجودگی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو باضابطہ خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات رینجرز کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کو آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

یہ نشستیں بالترتیب پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اظہر کے انتقال، محمد احمد کی نااہلی اور ملک احمد خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

Back to top button