بابراعظم اور محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ ملنےلگا

سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نےبابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کریں۔
تنویر احمد کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ کو شامل نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں تنویر احمد نے بابر اور رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی قدر نہیں کی جا رہی تو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں، مثال ویرات کوہلی کے سامنے ہے، عزت کا اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے ٹیم سلیکشن پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کو صرف اس لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاکہ بابر اعظم کو باہر رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے قومی ٹیم کے لیے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔
