الیکشن کمیشن : پی ٹی آئی کے برعکس مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کا نام شامل نہیں ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےرجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی، الیکشن کمیشن کےپاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 166 ہوگئی۔
عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
الیکشن کمیشن نےکئی سیاسی جماعتوں کےنئے پارٹی صدر یا چئیرمین کےنام بھی اپ ڈیٹ کردیے، الیکشن کمیشن کی فہرست میں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن درج ہے تاہم پی ٹی آئی کےپارٹی چئیرمین کانام ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیاگیا۔
جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمٰن خان کا نام بطور پارٹی سربراہ لکھاگیا ہے، محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز درج ہے۔ صدر آصف زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔