سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا

پنجاب سے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق شیڈول کے تحت امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 19 اور 20 اگست کو جمع کراسکیں گے، جب کہ 21 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست تک مکمل کرلی جائےگی، اور 26 اگست تک منظوری یا مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک ان اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا گیا کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی،جب کہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست ہوگی۔پولنگ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی اور ارکان اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، اور پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا وقفہ جاری رہے گی۔

کینیڈا میں جمہوریہ خالصتان کا سفارت خانہ، انڈیا کیلئے گرم آلو

واضح رہےکہ یہ نشست 9 مئی کیس میں سزا کےبعد پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Back to top button