کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے کے الیکڑک کے صارفین پر ایف سی اے لگانے کی منظوری دیدی،

نیپرا نے مئی 2024 اور جون 2024 کے ایف سی اے پر فیصلہ جاری کردیا۔کےالیکڑک کے صارفین سے مئی کا ایف سی اے اکتوبر کے بلوں  میں وصول کیا جائیگا۔کے الیکڑک کے صارفین مئی کے بلوں  میں 2.5934 روپے فی یونٹ ادائیگی کرینگے۔

جون کے ایف سی اے کی مد میں صارفین کو 3.1688 روپے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہونگے۔جون کا ایف سے نومبر 2024 کے بلوںمیں وصول کیا جائیگا۔

Back to top button