کچرے میں کباڑ سے بیٹے کو ماں کا ڈھانچہ مل گیا

جاپان میں گھر کی صفائی کے دوران بیٹے کو 10سال سے لاپتہ ماں کے ڈھانچہ مل گیا۔
جاپان میں کچھ ایسا ہی ہوا جہاں ایک شخص کے گھر کی صفائی کے دوران انسانی باقیات ملیں۔جی ہاں واقعی ایک جاپانی شخص نے اپنے گھر کی صفائی کے لیے پروفیشنل کلینرز کی خدمات حاصل کیں۔کلینرز نے جب گھر کو ٹھیک کیا تو وہ اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے انسانی باقیات کو دریافت کیا تھاجو بعد میں اس جاپانی شخص کی ماں ثابت ہوئی۔
کیوٹو سے تعلق رکھنے والے جوان شخص نے اپنے 4 کمروں کے گھر کو ٹھیک کرانے کے لیے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کیں۔پہلے وہ اس گھر میں اپنے والدین اور بڑی بہن کے ساتھ مقیم تھا اور ان میں سے کسی کو گھر کی حالت ٹھیک کرنے میں دلچسپی نہیں۔مگر 10 سال قبل جب اس کی ماں ‘غائب’ ہوئی تو وہ وہاں تنہا رہتا تھا۔
گھر کی صفائی کیلئے کمپنی کی جانب سے 8 افراد کو بھیجا گیا جن کا خیال تھا کہ ان کا کام 7 گھنٹے میں مکمل ہوگ۔انہیں صفائی کرتے ہوئے 3 گھنٹے ہوئے تھے تو انہیں زندگی کے سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔کمبلوں اور بستروں کو اٹھا رہے تھے، انہوں نے ایسی چیز دیکھی جو انسانی ہڈیوں جیسی تھی بعد میں حقیقت کھل گئی۔شہری و شک ہوا کہ یہ ڈھانچہ اس کی ماں کا ہوسکتا ہے تو اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور بعد میں اس کے شک کی تصدیق ہوئی۔