بجلی10روپے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان

 وفاقی حکومت بجلی کےنرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے جس کے تحت10 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہونےکاامکان ہے ۔

 بجلی سستی کرنے کیلئےوفاقی حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز سے بات چیت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے،5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکےحکومت کو مجموعی طورپر 411  ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ بچت سالانہ70 ارب روپےبنے گی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونےسے238 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ بچت سالانہ 8 ارب83 کروڑ روپے بنتی ہے،مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کےخاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت سستی بجلی کیلئےونٹربجلی سہولت پیکج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جب کہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے، وفاقی حکومت سالانہ800 ارب روپےسےزائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تمام اقدامات سے کومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنا چاہتی ہے۔

Back to top button