پائپ سےخودنہانے والی ہتھنی وائرل

ایشیائی ہتھنی کو جرمنی کےچڑیا گھرمیں پائپ سےنہاتےہوئےدیکھےجانےکےبعد اسے "نہانے کی ملکہ” کانام دےدیا گیا ہے۔

میری نامی ہتھنی کوبرلن کےچڑیا گھر میں اپنی سونڈ کا استعمال کرتےہوئےاپنے جسم کوپائپ سےدھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ ہاتھی نےیقینی بنانےکیلئے کہ کوئی جسم کاحصہ رہ نہ جائے، اپنی ٹانگوں کواٹھا کر پیٹ پر بھی پانی ڈالا۔ محققین نےاسے”نفیس طرزعمل” کےطورپرقرار دیا۔

تاہم ایک اورقریبی ہتھنی انچلی نےمیری کی اس غیرمعمولی مہارت سےحسد کرنے لگی اور اس نے اس کے خوش کن غسل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جس نے سائنسدانوں کو حیران کردیا۔

انچلی نے اپنی سونڈ کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پائپ کو پکڑا اور اس پر دباؤ ڈال کر پائپ کو بلاک کردیا۔

برلن کی ہمبولڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق دونوں جانوروں نے اپنی سونڈوں کا استعمال کرتے ہوئے غیر متوقع رویے کا مظاہرہ کیا۔یہ ایک ایسا ہنر ہے جسے انسانوں کے لیے منفرد سمجھا جاتا تھا لیکن حال ہی میں چمپینزی، کوے، ڈالفن اور اب ہاتھیوں میں دیکھا گیا ہے۔

Back to top button