ایمل ولی نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر قرار دیدیا

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی  ایمل ولی خان نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر اور حزب اقتدار کو غلام کا لقب دیدیا۔

ایمل ولی خان کا چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شیطانی لشکر اپوزیشن پر اعتماد نہیں، اکیلا ان کے خلاف لڑوں گا، اس لشکر کی حرکتوں پر بات کرنے سے شرمندگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار والے غلام ہیں، حکمران نہیں، 26ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی، ترمیم کے بعد جو حرکتیں ہو رہی ہیں، نامناسب ہیں۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہوگی پاکستان تو رل رہا ہے، وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعویٰ کو رد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے ،ملاقاتیں، اپوزیشن اتحاد سے  ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔ اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔

Back to top button