ٹھوڑی کے نیچے چربی ختم کرنےکیلئےورزش کامشورہ

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ٹھوڑی کے نیچےچربی ختم کرنے کیلئے ورزش ضروری ہے۔ نچلے جبڑے کو آگے کی طرف ایسے بڑھائیں کہ ٹھوڑی کے نیچے کھچاؤ محسوس ہو، اس پوزیشن کو 10 گننے تک برقرار رکھیں، اس کے بعد جبڑے کو معمول پر لاکر سر سیدھا کرلیں۔
اکثر ایسا ہوتا ہے جب ٹھوڑی کے پیچھے چربی بڑھ کر ڈھلکنے لگتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایک اور ٹھوڑی نمودار ہوگئی ہے جس کو بڑھی ہوئی یا دوہری ٹھوڑی (ڈبل چِن) بھی کہا جاتا ہے۔ٹھوڑی کے نیچے لٹکنے والی یہ چربی کسی نقصان کا باعث ہو یا نہ ہو مگر شخصیت کو ضرور بدنما بنادیتی ہے۔یہ ایک عام عارضہ سمجھا جاسکتا ہے جو اس وقت سامنے آتا ہے جب ٹھوڑی کے نیچے چربی کی تہہ بن جاتی ہے اور عام طور پر اسے جسمانی وزن میں اضافے کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے، مگر ضروری نہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کو ہی اس کا سامنا ہو۔