گرم کافی گرنے پر ہرجانہ، ڈرائیور5 کروڑ ڈالرجیت گیا

امریکی ڈرائیور نے گرم کافی گرنے پر کمپنی کےخلاف مقدمے میں ہرجانے کی 5کروڑ امریکی ڈالر کی رقم جیت لی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گرگئی۔کافی گرنے کی وجہ سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
عدالت نے کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا اوریوں ڈرائیور نے 5کروڑ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔