ماہرین کاصحت مندرہنےکیلئےروزانہ بادام کھانےکامشورہ

ماہرین صحت نےاچھی صحت کے خواہشمند افراد کو روزانہ بادام کھانےکامشورہ دیدیا۔
بادام ایسی گری ہے جس کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اسے صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔
اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس گری کو کھانے سے جسم میں تکسیدی تناؤ گھٹ جاتا ہے اور تکسیدی صحت بہتر ہوتی ہے جس سے مختلف دائمی امراض سے تحفظ ملتا ہے اور صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔تکسیدی صحت سے مراد جسم کی 2 مخصوص مالیکیولز فری ریڈیکلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے درمیان توازن کو برقرار رکھنے کی اچھی صلاحیت ہے۔
اگر یہ توازن درست نہ ہو تو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔
