نائٹ ڈیوٹی کےصحت پرمنفی اثرات پڑنےکاانکشاف

ماہرین صحت نے خبردار کیاہے کہ مسلسل نائٹ شفٹ کرنے والے افراد میں سنگین صحت کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل نائٹ ڈیوٹی سے ڈپریشن اور اینگزائٹی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نیند کا دورانیہ خراب ہونے سے یادداشت، توجہ اور فیصلہ سازی متاثر ہوتی ہے۔
اسی طرح رات بھر جاگنے سے انسولین، میلاٹونن اور کورٹیسول جیسے اہم ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے۔ اس سے ذیابیطس، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی پایا کہ جسم کا قدرتی نظام خراب ہونے سے ہاضمہ، قوتِ مدافعت اور بلڈ سرکولیشن متاثر ہوتی ہے۔ طویل عرصے تک رات کی شفٹ کرنے والوں میں قوت مدافعت بھی کمزور ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق رات کی ڈیوٹی کرنے والوں میں دل کے دورے اور اسٹروک کے امکانات بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔ بہت سے افراد کو دن میں بھرپور نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے مزاج کی چڑچڑاہٹ، تھکن اور کارکردگی میں کمی رہتی ہے۔ ایسے افراد کیلئے ضروری ہے کہ دن میں گہری اور خاموش ماحول میں نیند پوری کریں۔
