فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا انتہائی تشویشناک ہے : دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کےحوالے سے پوزیشن واضح ہے،ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھےگا، فلسطین کے بارےمیں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کےلیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ دو ریاستی حل کے حامی ہیں، فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل کرنے کی کوئی بھی تجویز انصاف کے منافی ہے، فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے،فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی جگہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیزفائر معاہدےخلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے،امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑےاور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے پر ہیں،انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سےبھی ملاقات کی ہے۔پاکستان نے ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان ہانگ کانگ،بحیرہ جنوبی چین اور سنکیانگ پر چین کی پالیسی کی حمایت کرتاہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانےپر اتفاق کیاگیا،فریقین نے پر امن اور خوش حال جنوبی ایشیا کو خطے کےمفاد میں قرار دیا اور افغانستان پر قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کےحل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا کا دورہ دفتر خارجہ کےذریعے طے نہیں ہوا، بلال بھٹو کےدورہ امریکا پر ان کے پارٹی ترجمان تبصرہ کرسکتے ہیں،ہمارے چین اور امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیرقانونی نہیں ہے،ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطےمیں ہیں۔

شفقت علی خان نےکہا کہ سگار کی رپورٹ ہمارےموقف کی تجدید ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کےخلاف کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ امریکی حکومت نے نئے ایگزیکٹو حکم نامے کے تحت غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی پر تیزی سے کام شروع کیا ہے،گوانتاناموبے کے دوبارہ کھلنے کا معاملہ ہماری امریکا کے ساتھ بات چیت کا حصہ نہیں ہے۔

شفقت علی خان نے کہاکہ جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بےحرمتی ایک حساس معاملہ ہے،اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیتےہیں،جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کاتحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی،ماضی میں سفارت خانے پرحملے پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جرگہ کا معاملہ دفترخارجہ کی مدد سےہوگا، ان کاکہنا تھاکہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق ہے،کشمیر بنےگا پاکستان۔

Back to top button