امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ کی پٹی پرقبضہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کےساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پرقبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔جس کا مقصد اس علاقےمیں استحکام لانا اورہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نےکہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے۔علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے ، شہریوں کو بسائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئےمنصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سےبات ہوئی، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے منصوبے کےبعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔میں اسرائیل، غزہ اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا۔ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ نیتن یاہو کےساتھ ملاقات میں ہم نےحماس کےخاتمے کو یقینی بنانے کےطریقے پر تبادلہ خیال کیا۔غزہ کو وبارہ تعمیر کرنےاوراس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کےذریعے نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کےساتھ ڈیل کرناپسند کروں گا۔اگر لگا کہ ایران کےپاس جوہری ہتھیار ہیں تو یہ ان کی بدقسمتی کاباعث ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ، جس کے تحت امریکا فلسطینی علاقےغزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالے گا، تاریخ بدل سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ٹرمپ غزہ کا مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، یہ قابلِ توجہ ہے اورتاریخ بدل سکتا ہے۔
اس کےعلاوہ نیتن یاہو نے کہا کہ میں اورڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیارتیار نہ کرے۔