فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے فیصلے کی حمایت کر دی

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے یہ فیصلہ ٹیم کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، جو ٹی20 فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہے۔

ٹی20ورلڈکپ: بھارتی بیٹنگ فلاپ،جنوبی افریقا نے 76 رنز سے شکست دیدی

ڈو پلیسی کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں پاور پلے کے ابتدائی چھ اوورز میں تیز سٹرائیک ریٹ انتہائی اہم ہوتا ہے، اور بعض اوقات روایتی اور کلاسیکی انداز میں کھیلنے والے بیٹرز اس مرحلے پر مطلوبہ رفتار برقرار نہیں رکھ پاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بابر اعظم کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف نہیں، بلکہ کوچ نے ان کی تکنیکی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا کردار دینے کی کوشش کی ہے جس سے ٹیم کو زیادہ فائدہ ہو۔

 ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ،انگلینڈ نےسری لنکا کوشکست دیدی

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جا رہا تھا، جبکہ نمیبیا کے خلاف ایک اہم میچ میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے کے باوجود بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔

Back to top button