بھارت اورانگلینڈکے میچ میں پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننےپرمداح کونکال دیاگیا

اولڈ ٹریفورڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ کے دوران  پاکستانی مداح کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہننے پر سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

پاکستانی مداح فاروق نذر نے بتایا کہ سکیورٹی عملے نے انہیں کہا کہ یا تو اپنی شرٹ ڈھانپیں یا گراؤنڈ چھوڑ دیں، جس پر انہوں نے سٹیڈیم سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

فاروق نذر نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں گراؤنڈ سٹاف اور پولیس اہلکار انہیں اپنی شرٹ چھپانے کا کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستانی مداح فاروق نذر نےبتایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ موجود تھا اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، پھر بھی ان سے یہ مطالبہ کیا گیا۔

 فاروق نذر نے اس واقعے کی شکایت انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "غیر پیشہ ورانہ” اور "غیر جانبدار کرکٹ ماحول” کے منافی قرار دیا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لاہور میں کھیلے گئے میچز کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں پاکستانی شائقین کو بھارتی کھلاڑیوں کے نام والی شرٹس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

Back to top button