آشا بھوسلے کی ’توبہ توبہ‘ پرفارمنس پر مداح حیران

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نےمقبول گانے ’توبہ توبہ‘ کو اپنی آواز اور انداز میں پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

وکی کوشل پر فلمایا گیا فلم ’’بیڈ نیوز‘‘ کا گانا ’’توبہ توبہ‘‘ کرن اوجلا کی آواز میں فلم میں شامل کیا گیا تھا۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا گاتےہوئےوکی کوشل کے مشہور ڈانس اسٹیپس بھی گانےکےساتھ پرفارم کیے، جس سےشرکا محظوظ ہوئے۔

لیجنڈری گلوکارہ کی ’’توبہ توبہ‘‘ گاتےہوئےپرفارمنس انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جو کہ خوب وائرل ہورہی ہے۔

گلوکار کرن اوجلا نے آشا بھوسلے کی پرفارمنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’آشا بھوسلےموسیقی کی زندہ دیوی نے توبہ  توبہ گایا… ایک ایسا گانا جسے ایک گاؤں کےچھوٹے سےبچےنےلکھا، جس کا موسیقی کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں تھا اور نہ ہی ساز بجانےکاعلم۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ گانا نہ صرف مداحوں بلکہ موسیقی کے فنکاروں میں بھی بے پناہ مقبول ہوا، لیکن یہ لمحہ واقعی ایک تاریخی موقع ہے، جسے میں کبھی نہیں بھول سکوں گا۔ میں بے حدشکر گزارہوں اور یہ لمحہ مجھے مزید ایسی دھنیں تخلیق کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘

Back to top button