یو اے ای،طیارہ حادثےمیں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت2جاں بحق
راس الخیمہ کےساحل کے قریب گر کرطیارہ تباہ ہوگیا، حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اورمسافر بھارتی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
خلیج ٹائمز کےمطابق ہلکا طیارہ جس میں صرف پائلٹ اورایک بھارتی مسلمان نوجوان سوارتھے،دارالحکومت راس الخیمہ کےساحل کےقریب سمندرمیں گرکر تباہ ہوگیا، جس کےنتیجےمیں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
طیارے کی پائلٹ کی شناخت26سالہ پاکستانی خاتون اورمرد کی شناخت26 سالہ سلیمان الماجد کےطور پر کی گئی۔
جاں بحق نوجوان کےوالدین کا تعلق بھارت سےہےجو یو اےای میں آکرآبادہوگئے تھے اور سلیمان الماجد کی پیدائش وہیں ہوئی تھی۔پیشے کےلحاظ سےسلیمان الماجد ڈاکٹر تھے۔
جاں بحق ڈاکٹر کےوالد نےخلیج ٹائمزسےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نےسیر و تفریح کےلیےہلکا طیارہ ہائر کیا تھا،سہ پہر دو بجےطیارےنےپرواز کی تھی اور اس کےفوراً بعدساحل سمندر کےقریب گر کر تباہ ہوگیا۔
یو اےای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نےحادثے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ وجوہات جاننےکےلیےتحقیقات جاری ہیں۔