حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہو گا
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کےمطابق مذاکراتی کمیٹی کااجلاس2جنوری کو صبح ساڑھے11بجےطلب کیا گیا ہے،حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس کی صدارت اسپیکرایاز صادق کریں گے۔
2جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ23 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف اورحکومتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا تھا۔