فرح خان  اداکاروں کے بڑھتے اخراجات پر پریشان

بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلموں کی ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے کہا کہ آج کل کے اداکاروں کو 4 وینٹی وینز چاہیے ہوتی ہیں۔سیٹ پر وینٹی وینز پہنچنے تک اداکار گاڑی سے نہیں اترتے۔

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں: محمود خان

فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں اوراداکاراؤں کو ایک وین جم کے لیے، ایک میک اپ اور کپڑوں کی تبدیلی کیلیے، ایک اسٹاف اور ایک کھانے کے لیے چاہیے ہوتی ہے، کچھ سال پہلے تک ہیروئنز آؤٹ ڈور شوٹنگز میں جہاں کوئی پردے والی جگہ ملتی تھی لباس تبدیل کرلیا کرتی تھیں۔ آج کل ایک ، ایک اداکار کے ساتھ 9 لوگوں کا اسٹاف چلتا ہے۔ یہ اخراجات پیسے ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ آج کل فلم بننے سے زیادہ اداکاروں اوران کے اسٹاف پر پیسے خرچ ہوتے ہیں۔

Back to top button