فلمساز فرح خان کی دکھ دینے والوں کو بددعائیں

فلمساز فرح خان کی دکھ دینے والوں کو بدعائیں کہا تمہاری واٹ لگ جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے سینیئر اداکار انیل کپور کے ہمراہ معروف کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں بطورِ مہمان شرکت کی ۔

شو کے میزبان کپل شرما نے فرح خان اور انیل کپور سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا پھر بدلہ لیتے ہیں؟

عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے لیکن حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کھول کر نہیں دیکھی: عرفان صدیقی

 

انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں اُن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہے اور جب فلموں میں میرے کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو یہی میرا اپنے مخالفین سے بدلہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب فرح خان نے کہا کہ میں قطعی طور پر کسی سے بدلہ نہیں لیتی لیکن میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، میں اُس انسان کو غصے سے دیکھتی ہوں اور میں اپنے مخالفین کے لیے دل میں جو بھی کہتی ہوں وہ بات پوری ہوجاتی ہے کیونکہ میری زبان کالی ہے۔میرے مخالفین کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہوتا ہے تو میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری اگلی 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوجائیں گی۔

Back to top button