11سالہ بیٹی کو ونی کی بھینٹ چڑھانے پر باپ نے خودکشی کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان میں6بیٹیوں کےبے بس باپ نے اپنی 11 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھانے پر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 6 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرنے سے پہلے آڈیو پیغام میں ملزمان کے نام بتائے اور کہا کہ میں اپنی بچیوں پر قربان ہو رہا ہوں۔6یٹیوں کا بے بس باپ عادل انصاف کیلئے آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے خودکشی کرگیا۔

افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں پیش آیا۔

 پولیس کے مطابق چند دن قبل بگوانی شمالی کے عادل نامی حجام کی بڑی بیٹی کی شادی میں ملزم فرید کی بیٹی کو عادل کے بھانجے سے گفتگو کرتے دیکھا گیا جس پر ملزم فرید نے اسے اپنی عزت خراب ہونے کا مسئلہ بنا کر عادل کو پنچایت میں بلا لیا۔پنچایت نے ملزم فرید کی بیٹی سے گفتگو کرنے کی پاداش میں عادل کے بھانجے کو 7 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ جرمانہ وصول کرنے کے باوجود چند دن بعد ملزم فرید نے پھر اس مسئلہ کو پنچایت میں اٹھا کر عزت کے بدلے عزت مانگی۔لہذاپنچایت نے عادل حجام کی 11 سالہ بیٹی کو زبردستی ونی قرار دیکر ملزم فرید کے بیٹے کے نکاح میں دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

22

سٹامپ پیپر پر بچی کے والد سے زبردستی انگوٹھے ثبت کرائے گئے۔ چنانچہ متوفی عادل نے خود کو بے بس پایا اور خودکشی کر لی۔ متوفی عادل 6 بیٹوں کا باپ تھا۔

گوگلی نیوز نے ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ پہاڑپور پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک پنچایتی کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پنچایت کے اراکین اور دیگر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Back to top button