9 مئی کے مقدمات میں فواد چوہدری گناہ گار قرار ، پولیس رپورٹ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لاہور پولیس نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دےدیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کےمقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

فواد چوہدری کے وکیل نے غیرحاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

 عدالت نے فواد چوہدری کی استدعا کو منظور کرلیا اور آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کےلیے طلب کرلیا۔

Back to top button