افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنالیے۔
افغان اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم ابراہیم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں رحمت شاہ 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
صدیق اللہ اتل 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حشمت اللہ شاہدی نے 20 رنز بانئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2، گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کی ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ موسم ابر آلود ہونےکے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتےتھے تاکہ جلد وکٹیں لے کر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔
خیال رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔
اگر افغانستان کی ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دے دیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 3 رنز پر گری۔
اس کے بعد ابراہیم اور صدیق اللہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم ابراہیم ذادران 22رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پھر رحمت شاہ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
صدیق اللہ بھی 85 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغان ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 273 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔