فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، شعیب شاہین زمین پر گر گئے

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا، جس کےدوران فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا۔ زمین پر گرنے کے باعث شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کےگیٹ پر فواد چوہدری اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔فواد چوہدری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی۔
ذرائع کےمطابق فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین سےکہا تم ٹاؤٹ ہو،جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنےکام سے کام رکھو۔
جس پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ ماردیا،شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔
جھگڑے کےدوران دونوں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں،جس کےبعد موقع پر موجود جیل عملے نے فوری مداخلت کرکے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔
شعیب شاہین سے جھگڑے کےبعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلےگئے جب کہ شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اندر بلالیا۔
5 اکتوبر جلاو گھیراو کیس میں سلمان اکرم راجہ قصوروار قرار
یاد رہےکہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھگڑا ہوچکا ہے۔
