8فروری احتجاج،پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ

پنجاب حکومت نےامن و امان برقرار رکھنے کےپیش نظرصوبےبھرمیں دفعہ144 نافذ کر دی ہے۔صوبےبھر میں کسی بھی طرح کےجلسے جلوس پرپابندی عائد ہوگی۔
ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی گئی ٹوئٹ کے مطابق پنجاب میں ہفتہ8 فروری کوہرقسم کے سیاسی احتجاج، جلسے،جلوس،ریلیوں،دھرنوں اورایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
سکیورٹی خطرات کےپیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصرعوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئےریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
ہوم ڈپارٹمنٹ کی ٹوئٹ کے مطابق میں دفعہ144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ144 ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کی کال دی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل ڈپٹی کمشنر لاہور نےپی ٹی آئی کو مینارپاکستان میں جلسے کی اجازت دینےسےانکارکردیا تھا۔
ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سےانکار کر دیا ہے۔
جمعرات کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک اور این اے117 لاہور کی علی اعجاز بھٹار کی جانب سے8 جولائی2025 کو مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کےانعقاد کی اجازت اور این او سی کی درخواست نمٹا دی گئی تھی۔
