وفاقی وزراء اور وزرائےمملکت کی تنخواہوں میں 150 فیصد سے زائد اضافہ، نئی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزرا، وزرائےمملکت اورمشیروں کی تنخواہوں میں اضافےکی سمری منظورکرلی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزرا، وزرائےمملکت اورمشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا اوروفاقی کابینہ نےسرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری دی۔
بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی: ایک مہینے کے دوران 34 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع
ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے بل کی منظوری کےبعد وفاقی وزیر، وزیرمملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی جبکہ اس سےقبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اوروزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرکی تنخواہ میں 159 فیصد،وزیرمملکت اورمشیر برائےوزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا۔