سونف کا پانی نظام ہضم کو بہتر بنانے کیلئےمفید قرار

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونف کو پانی میں بھگو کر اس پانی کو پینا صحت کے لیے متعدد فوائد بشمول نظام ہضم میں مدد کے ساتھ دیگر بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔
صبح کے وقت سونف کا پانی پینا دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
یہ کس طرح کسی کی صحت میں کارآمد ہوتا ہے؟ سونف کے بیج، جنہیں عام طور پر سونف کہا جاتا ہے، برصغیر پاک و ہند کے کھانوں میں مختلف طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں۔
اسے بطور مصالحہ اور کھانے کے بعد منہ سے خوشبو کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پان کا بھی ایک اہم جزو ہے۔ تاہم اس کا ایک اہم پہلو اس کے صحت کے لیے فوائد ہیں جس کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق سونف کو رات بھر پانی میں بھگو کر اس کا پانی پینا نہایت ہی مفید ہوتا ہے، کیونکہ یہ ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے اور معدے کو اینزائمز اور ڈائیجیسٹیو جوس پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
