عمران خان کو ملنےوالاکھانافائیوسٹارہوٹل میں بھی دستیاب نہیں،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نےانکشاف کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کو ملنےوالاکھاناکسی فائیوسٹارہوٹل میں بھی نہیں ملتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اس کا مینیو چیک کر یں ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  عمران خان کے پاس ٹی وی بھی ہے، وہ مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، کھانا جیل کا تھا، ہمارے پاس جیل میں دو کمبل تھے، جنوری کا مہینہ تھا گرم پانی نہیں تھا،سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آکر گیزر اتروایا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو ڈبل بیڈ اور مخملی بستر میسر ہے، جیل کے لاؤڈ سپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سننی چاہیے، اللّٰہ سے ڈرنا چاہیے وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں۔

Back to top button