فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بہترین فیصلہ ہے : مریم نواز

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تعیناتی نہایت مثبت فیصلہ ہے، اس تقرری کےلیے ان سے بہتر شخصیت کا انتخاب ممکن نہیں تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اور فیلڈ مارشل سے زیادہ  اس عہدے کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے استعفوں کے معاملے پر کہا کہ یہ ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے جب نواز شریف،مجھے اور دیگر کو غلط سزائیں ملیں،یہ سیاسی ضمیر ہیں،انصاف کےلیےکوئی قدم نہیں ہے،یہ مکافات عمل ہے،میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔

شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں دفاعی اداروں کا دورہ، پاک فوج کی مشقوں کو سراہا

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔

 

 

Back to top button