پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی حتمی تاریخ مقرر

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی حتمی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں وزیرِ اعظم آج پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کے لیے ایک خصوصی ملاقات اور ظہرانے کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان بالآخر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی طویل عرصے سے التوا کا شکار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولیوں کی وصولی کی تاریخ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں طے کی گئی ہے۔

باخبر حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج (بدھ) وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانے کی دعوت دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دعوت اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت اس اہم قومی معاملے کو انجام تک پہنچانے کے لیے اپنی اب تک کی سب سے مضبوط سیاسی کمٹمنٹ ظاہر کر رہی ہے۔

بولیوں کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے۔ ظہرانے کے دوران وزیراعظم سے امید کی جارہی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کو دوبارہ دہرانے گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں، پیش گوئی کے قابل کاروباری ماحول اور اسٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی ایئر لائن کی فروخت کے لیے اہم کاروباری گروپس کو ملا کر ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے

Back to top button