امریکا نے 19 ممالک کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں

 

 

 

 

امریکا نے 19 ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے کیسز روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں افغانستان، ایران، میانمار، ترکمانستان، صومالیہ، لیبیا، سوڈان، یمن اور کچھ دیگر ممالک شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ پابندی اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوتی ہے جن کےلیے ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے امیگریشن سٹیٹس کے حصول پر قدغن لگائی تھی۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز چاہے منظوری کے قریب ہوں یا انکار کے مرحلے میں فی الحال روک دیے گئے ہیں۔ ان میں وہ درخواستیں بھی شامل ہیں جن کے ذریعے کئی افراد امریکی شہری بننے کے آخری مراحل میں تھے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ فیصلہ افغان شہری کے وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کےبعد کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے افغان نژاد حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کردیا تھا۔

واقعے کے بعد امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد کےلیے ویزا اجراء بھی ملتوی کردیا تھا، جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں کے فیصلے بھی معطل کر دیے گئے تھے۔

 

Back to top button