عمران خان کی ہسپتال منتقلی ، حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

وفاقی حکومت نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی۔
ذرائع کےمطابق عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف کمشنراسلام آباد کی طرف سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائرکی گئی جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیےگئے ہیں۔
عطا تارڑ کی عمران خان کے پمز میں معائنے اور واپس اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاکر واپس کردیا تھا۔
بدھ کے روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیاتھا تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرکے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
