اہلیہ سےعلیحدگی کی خبروں پرفردوس جمال نےخاموشی توڑ دیا
لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کےخلع لینے کی خبروں کی تردیدکردی۔
فردوس جمال کےبیٹےحمزہ فردوس نےویڈیو بیان میں والدہ کے35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔
ودیا بالن کا 6 ماہ تک چہرہ نہ دیکھنے کا انکشاف
حمزہ فردوس نے کہا کہ سب سےپہلے تو میں اپنی والدہ کی جانب سےسب لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میرےوالد سےخلع لی ہوئی ہے۔تاہم اس حوالےسے اب فردوس جمال کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔
ودیا بالن کا 6 ماہ تک چہرہ نہ دیکھنے کا انکشاف
سوشل میڈیا پر وائرل ایک حالیہ انٹرویو میں خلع کے سوال پر فردوس جمال کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اہلیہ نے مجھ سے کوئی خلع نہیں لی اور کسی قسم کی ایسی بات نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ ساری افواہیں ہیں۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہناتھاکہ میرے بیٹے اور بیٹیاں جوان ہیں، میں دادا بن گیا ہوں تو کیا اس عمر میں بیوی کو خلع دوں گا؟
فردوس جمال کا کہنا تھاکہ دونوں بیٹوں سے بات ہوتی رہتی ہے، ان کو معلوم ہے میں یہاں رہتا ہوں اور کیوں رہ رہا ہوں۔
خیال رہےکہ فردوس جمال نےمتعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فردوس جمال نےاپنےانٹرویو کےدوران کینسرمیں مبتلا ہونےکےبعد اکیلے رہنے کے بارے میں کہا تھا کہ میں نےساری زندگی بہت شو اور ہنگاموں میں گزاری ہے لیکن اب میں سکون میں رہنا چاہتا ہوں، بس اسی لیےاکیلا رہتا ہوں۔