پہلا ون ڈے،زمبابوے نےپاکستان کو80 رنز سےشکست دیدی

پہلے ون ڈےانٹرنیشنل میں زمبابوے نےپاکستان کوڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت80 رنز سےشکست دے دی۔

بارش کے باعث میچ جاری نہ رہ سکا اورزمبابوے کوفاتح قرار دیا گیا،اس سے قبل قومی ٹیم نے 206 رنز کے ہدف کے جواب میں 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز اسکور کیے، قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی بیٹنگ زمبابوے کےخلاف ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے دونوں اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بالترتیب 11 اور ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر بلیسنگ بلیسنگ مزاربانی کا شکار بنے۔

اس کے بعد انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام بیٹنگ کرنےآئےتاہم وہ بھی پچ پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں سین ولیمزنےآؤٹ کیا، 12اوورز میں مجموعی طور پر40 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد آسان ہدف مشکل دکھائی دینے لگا، اس موقع پربیٹنگ کے لیے موجود نائب کپتان آغا سلمان اور ڈیبیو کرنے والے حیسب اللہ خان سےتوقع کی جارہی تھی کہ وہ اننگز کوسنبھالیں گے لیکن دونوں جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

آغا سلمان4 اورحسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائےسکندر رضا کا شکاربنے، اس کے بعدآنےوالےبلےبازعرفان خان7رن بناسکےاورسین ولیمز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کریز پر موجود کپتان محمد رضوان پراعتماد دکھائی دےرہےتھے، وہ19 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہےلیکن میچ بارش کےباعث روک دیا گیا اورقومی ٹیم ہدف سے80 رنز پیچھے ہونےکی وجہ سےشکست سےدوچار ہوگئی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان  میچوں پرمشتمل سیریزکاپہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا،جہاں میزبان ٹیم40.2 اوور میں205 رنز بنانےکےبعد آؤٹ ہوئی،قومی ٹیم کی جانب سےڈیبیوکرنےوالےفیصل اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سےقبل قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت نہ ہوا۔

زمبابوے کی جانب سے ویلورڈ گمبی اور توانداناشےمارومانی نے ٹیم کو40 رنز کا آغاز فراہم کیا، وہ بالترتیب15 اور29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اچھا آغاز ملنے کے باوجود وکٹیں وقفےوقفے سےگرنےکاسلسلہ جاری رہا،اورزمبابوے کی آدھی ٹیم99 رنزپرہی پویلین واپس لوٹ گئی تھی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے رچرڈ نگروا 48 اور سکندر رضا 39 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سین ولیمز 23، برائن بینیٹ 20 اور کتپان کریگ ایروائن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اوورز میں24 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سلمان علی آغانے3،عامرجمال،محمدحسنین اور حارث رؤف ن ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس کےبعد قومی تیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کےمیچ میں3 کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے، امید ہےنوجوان کھلاڑی سیریزمیں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔محمد رضوان نےبتایا کہ عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔اس سے قبل کپتان محمدرضوان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کو اہم قرار دیا تھااور کہا تھا وہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائیں گے۔

عامر جمال کواسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود، حسیب اللہ کوکپتان محمد رضوان نے کیپ دی جب کہ فیصل اکرم کوفاسٹ باؤلر حارث روف نے ون ڈےمیچ کی ڈیبیو کیپ دی۔

دونوں ممالک کےدرمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، دوسرا ایک روزہ میچ 26 اورتیسرا 28 نومبر کو کھیلاجائے گا جب کہ قومی ٹیم یکم،3 اور5 دسمبر کو تین20 ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلےگی، ان تمام میچز کا انعقاد بلاوایو میں ہوگا۔

Back to top button