پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے تمام راستےسیل

پولیس اورانتظامیہ نےتحریک انصاف کےاحتجاج کےپیش نظر اڈیالہ جیل جانےوالےتمام رستے بند کردیے ہیں۔

اڈیالہ جیل کی طرف جانےوالےراستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل جانےوالی مرکزی شاہراہ کو ہرطرح کی ٹریفک کےلیےبند کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل روڈ پرجگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جیل جانے والےراستے پرکنٹینرز کھڑےکر دیے گئے ہیں جس سےرہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرےکی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف نےآج اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نےاحتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کےمختلف راستوں کوبند کردیا ہے۔

Back to top button