ڈی چوک سیر کے لیے آئے میاں بیوی گرفتار

اسلام آباد ڈی چوک سےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جوڑے کو پولیس وین پرسوارکیا گیا توخاتون کی جانب سے بار بار یہ کہا جاتا رہا ہےکہ وہ یہاں ایک قریبی پارک میں ٹہلنے کے لیےآئے تھےاوران کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر پولیس کی جانب سےکہا گیاکہ یہ پی ٹی آئی کےکارکنان ہیں، انہیں اسی لیےگرفتارکیا گیا ہے۔اسلام آباد کےتمام شہریوں کو علم ہےکہ پی ٹی آئی کےاعلان کردی احتجاج کے باعث ڈی چوک کوکنٹینرزکی مدد سےبند کیا جا چکا ہے۔

قانون ہاتھ میں لینےوالوں پرسنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے ، آئی جی اسلام آباد

 

واضح رہے کہ پولیس نے میاں بیوی کوقیدی وین میں ڈال کرتھانےمنتقل کر دیا ہے۔

عمران خان کےحکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آبادکی جانب احتجاجی کال کےباعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اورفیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والےادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےنمٹنےکےلیےتیارہیں۔

Back to top button