پہلا ٹی 20: پاکستان نےزمبابوےکو57 رنز سےشکست دےدی

پاکستان نے3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی جب کہ میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39،39 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔166رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح سے پاکستان نے یہ میچ 57 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا 39 رنز بناکرنمایاں رہے جب کہ قومی اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی کمر توڑی۔

نوجوان سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3، 3 شکار کیے جبکہ حارث رؤف نے2 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی جب کہ سیریز کا دوسرا میچ 3 اور تیسرا میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے ایک سوال پر کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کریں گے کیوں کہ وکٹ بالکل آخری ون ڈےجیسی لگ رہی ہے۔انہوں نےکہاکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنےکی کوشش کریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ صرف نوجوانوں کی سیریز ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف،عثمان خان، طیب طاہر ٹیم میں شامل تھے، محمد عرفان خان، جہانداد خان ، عباس آفریدی، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلینگ الیون کاحصہ تھے۔

زمبابوے کی پلیئنگ الیون میں کپتان سکندر رضا کے علاوہ تدیوراشے مرومانی، برین برینٹ، ڈیون میئرز، ریان بلر، کلائیو مڈنڈے، تھشنگا موسی کیوا، ولنگنٹن مساکاڈزا، رچرڈ نگواراوا، بلیسنگ مزرابانی اور ترایور وگواند شامل تھے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

Back to top button